Wednesday, July 9, 2025
ہومکامرسایک باعزت اور خود پر فخر کرنے والے چینی بنیں ، چینی صدر

ایک باعزت اور خود پر فخر کرنے والے چینی بنیں ، چینی صدر

بیجنگ: سی پی سی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے صوبہ شانشی کے شئر یانگ چھوان کا دورہ کیا۔انہوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی جنگ کے یادگار چوک پر جنگ میں شہید ہونے والے شہدا ء کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ایک میموریل ہال کا دورہ کیا ۔ میموریل ہال میں شی جن پھنگ نے طلبا ء اور میموریل ہال کے عملے کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے وہاں موجود حاضرین کو بتایا کہ آج ان کا یہاں ہونا خاص اہمیت کا حامل ہے۔ صدر شی نے کہا کہ 7 جولائی کا واقعہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی قوم کی مزاحمتی جنگ کا آغاز تھا اور ہم نے 14 سال مزاحمتی جنگ جاری رکھتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو قوم کی ریڑھ کی ہڈی بننے کی کوشش کرنی چاہئے ، ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہئے اور پوری دنیا کے امن میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

صدر شی نے کہا کہ آپ ہی امید ہیں اور مستقبل آپ کا ہی ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے اور ایک با عزت اور خود پر فخر کرنے والے چینی بنیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔