تہران(آئی پی ایس) سوئٹزرلینڈ نے دو ہفتے بند رکھنے کے بعد ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ بھی ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے تاہم ایران-اسرائیل جنگ کے بعد بند کیا گیا تہران میں قائم اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے خارمہ امور کے وفاقی شعبے نے بیان میں کہا کہ سفیر نیڈین اولیویری اور مختصر ٹیم آذربائیجان کے فضائی راستے سے تہران پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سفارت خانہ اپنی سرگرمیاں بتدریج بحال کرے گا۔
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ ایران اور اسرائیل میں جنگ کے دوران ہونے والے فضائی حملوں کے پیش نظر 20 جون کو بند کردیا تھا۔