Sunday, July 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزآج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف

آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، کوئی تو سدباب کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل رسول کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کربلا کی طرح عالم اسلام خاموش ہے، غزہ میں 70 ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں، آج بھی 58 اسلامی ممالک میں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر جو کربلا ٹوٹی ہے، اس کا کوئی تو سدباب کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں مزید 78 فلسطینی شہید کر دیے ہیں جبکہ دوسری طرف جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم بھی قطر روانہ کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔