Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزایران،افغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد

ایران،افغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد

نیویارک(آئی پی ایس) ایران اورافغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیےجس کے تحت افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر پابندی عائد ہوئی ہے۔

بعض ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی اور بعض پر محدود پابندیاں عائد کی گئیں،12ممالک پر مکمل،7 پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے ویزوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔