Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کئی دنوں سے ٹیسٹ کرنے والی پولیس ٹیم سے چھپ رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھتے، کبھی کھانے میں مصروف ہوتے ہیں، اور کبھی ان کے وکیل دستیاب نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج بھی یہ یقین نہیں ہو رہا کہ وہ سزا یافتہ مجرم ہیں اور جیل میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ بنی گالہ نہیں بلکہ اڈیالہ جیل ہے۔

لاہور پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے مسلسل ان کے پیچھے ہے، جبکہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ مسلسل راہ فرار اختیار کر رہا ہے تاکہ اس کا جھوٹ بے نقاب نہ ہو۔عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی ایک بغاوت تھی ریاست کے خلاف سازش تھی اور نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔