راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کس طرح بھارت کس طرح پاکستان کے اندر دہشت گرد نیٹ ورک چلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو ملٹری سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ڈیز سمیت دیگر مواد فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 اپریل یعنی 4 دن پہلے جہلم بس اسٹینڈ سے بھارت کا تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس سے ایک آئی دی، دو موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش برآمد ہوا جب کہ اس کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے کیش برآمد ہوا، اس کے موبائل فون اور دیگر چیزوں کی فرانزک کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کا جو تربیت یافتہ اور اسپانسرڈ دہشت گرد کا ہینڈلر کا کوڈ نام سکندر ہے جو بھارتی فوج کا جونیئر کمیشن آفیسر ہے، صوبیدار سخوندر ہے، جب اسے دہشت گردی کے لیے پہلی آئی ڈی ڈیوائس دیتا ہے تو اسے ہدایت دیتا ہے جو میں آپ کو سنواتا ہوں۔جس میں وہ اسے لوکیشن بھیج رہا ہے اور کسی کی ذریعے آئی ڈی بھجوانے کے بعد پیغام دے رہا ہے، ہوگیا پارسل، آپ وقت سے نکل جانا اور جلدی پہنچنا جس پر دہشت گرد اسے اوکے جا جواب دیتا ہے کہ میں تھوڑی دیر میں نکل رہا ہے اور اسے لوکیشن بھی بھیجتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 7 دن سے بھارت کی جانب سے زبانی باتیں کی جارہی ہیں لیکن میں آپ کو ان کے نیٹ ورک کا ثبوت دے رہا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے جس میں بھارت کا حاضر سروس آفیسر شامل ہے۔انہوں نے اسکرین پر مزید دہشت گردوں کے نام دکھائے اور کہا کہ یہ ہیں وہ 4 کردار جو اس سیل کو چلارہے ہیں جس میں حاضر سروس میجر سندیب ورما جس کی شناخت (سمیر)کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے، اس کے علاوہ صوبیدار سخوندر، حوالدار امت اور بھارتی فوج کے یونیفارم میں ایک اور شخص بھی موجود ہیں۔
بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔