Monday, July 7, 2025
ہومدنیاچینی صدرکا ایران میں ہونے والے شدید دھماکے پر دکھ کا اظہار

چینی صدرکا ایران میں ہونے والے شدید دھماکے پر دکھ کا اظہار


بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایران میں ہونے والے بڑے دھماکے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو تعزیتی پیغام بھیجا۔

منگل کے روز انہوں نے کہا کہ “مجھے یہ جان کر شدید دکھ ہوا کہ آپ کے ملک کے جنوبی شہر بندر عباس کے علاقے رجائی بندرگاہ پر ہونے والے ایک بڑےدھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے لیے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتا ہوں، نیز زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔