Friday, April 25, 2025
ہومپاکستانباکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

منیلا(سب نیوز)تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو پہلے ہی راونڈ میں صرف ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا۔
یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں عثمان وزیر کو فیوریٹ قرار دیا گیا تھا۔
عثمان نے رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی جارحانہ حکمت عملی سے بھارتی باکسر پر دباو ڈالا اور دو طاقتور مکوں کے ذریعے مقابلہ ختم کر دیا۔ بھارتی باکسر ان مکوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور رنگ میں گر پڑا جس کے بعد ریفری نے عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔25سالہ عثمان وزیر جو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن، ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ چیمپئن، اور ڈبلیو بی اے ایشین چیمپئن ہیں، اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔
اس سے قبل ستمبر 2024 میں بھی انہوں نے بنکاک میں بھارتی باکسر تہلک سیلوام کو صرف 65 سیکنڈز میں ناک آوٹ کیا تھا جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فائٹ کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت کو پاکستان کے عوام اور مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا۔انہوں نے کہا یہ فتح پاکستان کی عظیم قوم کے لیے ہے اور میں اپنے ملک کا نام ہمیشہ سربلند رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔