Friday, April 25, 2025
ہوماسلام آبادایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد

ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز محمد راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر ترقی،اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقادوائٹ روز ایگزیکٹیو میں کیا گیاجس میں روڈن انکلیو کی انتظامیہ اور جنرل(ر)عبدالقیوم سمیت چیمبر آف کامرس کے اراکین اور مختلف رئیلٹرز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں سوسائٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کااس کامیابی کاکریڈٹ اپنی پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عزت اللہ تعالی کے بعد اپنی ٹیم کے بہترین کام کے بدولت ملی ہے،یہ ٹیم کی محنت ہی ہے ،جس کی وجہ سے انہیںجی ایم سیلزسے ڈائریکٹر سیلز مارکیٹنگ تعینات کیا گیا، اس موقع پرچیئرمین روڈن انکلیو رحیم الدین نعیم نے ڈائریکٹر سیلزاینڈ مارکیٹنگ نے کہاکہ محمد راشد ادارے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ انکو کو عزت دے رہے ہیں ان جیسے لوگ ادارے کے لیے فخر ہیں۔
اس موقع پربرینڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو محمد اشتیاق کیانی کاایم راشد کو مبارکاباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایم راشد کیلئے ایک بہت بڑا استقبالیہ پروگرام ترتیب دینگے جس میں روڈن انکلیو کی پوری فیملی دل کھول کر ان کو مبارکباد بھی پیش کرے گی اور ان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرے گی ۔تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔