اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے، اعلی و عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد بھر پور جواب دیا جائے گا۔
بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔