Saturday, April 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ایکشن، خاتون کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ایکشن، خاتون کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا۔

اسلام آباد کی شہری فہمیدہ بی بی کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کارروائی کی۔ فوسپاہ کے حکم پر فہمیدہ بی بی کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

فوسپاہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے زمین پر قبضے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ قانونی مالک ہونے کے باوجود انہیں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو دلوانے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔

ڈی سی اسلام آباد آفس کے مطابق زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو مل چکا ہے۔ فوسپاہ نے خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ ایکٹ 2020 کے تحت حکم جاری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔