Saturday, April 19, 2025
ہومکامرسپروگرام "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات " (کمبوڈیائی ورژن) کمبوڈیا میں مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا

پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) کمبوڈیا میں مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) 17 اپریل سے کمبوڈیا کے قومی ٹیلی ویژن، فریش نیوز نیٹ ورک، فیری ٹی وی، جن فنگ ٹی وی سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔

“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) میں ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی آموزش اور جدیدیت جیسے موضوعات پر چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا بغور انتخاب کیا گیا ہے،جو بین الاقوامی نقطہ نظر سے چینی طرز کی جدیدیت کی ثقافتی بنیاد کو ظاہر کرتا ہے۔ 12 سے 17 اپریل تک ،

کمبوڈیا ڈیلی اور میٹروپولس ڈیلی جیسے مقامی اخبارات نے پروگرام کی نشریات کے حوالے سے پیشگی خبردی۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی سرکاری ویب سائٹ، کمبوڈیا کی نیوز ایجنسی، کمبوڈیا کے قومی ریڈیو کی ویب سائٹ، فریش نیوز نیٹ ورک، فیری ٹی وی کی ویب سائٹ، کمبوڈیائی چینی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ، سور ہارن ٹری نیوز نیٹ ورک، کمبوڈیا نیشنل میڈیا نیٹ ورک، نیو کمبوڈیا نیٹ ورک، نیو نوم پین نیٹ ورک، نوم پین ڈیلی نیٹ ورک اور کمبوڈیا کے دیگر مین اسٹریم میڈیا نے متعلقہ رپورٹس بھی جاری کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔