Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمی میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔