اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل اہم دورے پر کوئٹہ جائیں گے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔
جعفر ایکسپریس سانحہ ،وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔