اسلام آباد(سب نیوز)آفتاب احمد نے قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے شعبہ انگریزی میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرنے کے بعد اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کے سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آف انگلش قرطبہ یونیورسٹی پشاور، جبکہ کو سپر وائزر ڈاکٹر ثقلین حسن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔ جبکہ ان کے ممتحن ڈاکٹر منور اقبال ھیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔
آفتاب احمد نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ، والدین اور دوستوں کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور انگریزی تحقیقی کام کو مزید جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔
آفتاب احمد کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔