دبئی (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔