Wednesday, March 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزبانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

نیویارک (سب نیوز) تحریک انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے امیگریشن اور مالی معاونت سے متعلق مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔محمد عارف کی زیر سرپرستی قائم عارف فاؤنڈیشن پاکستانیوں کو امریکہ میں رہائش، قانونی فنڈنگ اور دیگر امیگریشن مسائل کے حل کے لیے مفت رہنمائی فراہم کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد ان پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جو امریکہ میں قانونی رکاوٹوں یا مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔عارف فاؤنڈیشن کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات میں امیگریشن معاملات پر مشاورت، قانونی فنڈنگ کے مواقع، اور دیگر ضروری وسائل تک رسائی شامل ہیں۔ محمد عارف نے کہا کہ ان کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کے حل میں مدد فراہم کرنا اور انہیں ایک بہتر مستقبل کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ضرورت مند پاکستانی فاؤنڈیشن سے بلا معاوضہ مدد حاصل کر سکتا ہے اور انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات اور رابطے کے لیے عارف فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلومات دستیاب ہوں گی۔

Ariffoundation.org Updating Website We are coming soon

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔