Friday, March 14, 2025
ہومپاکستانفواد چوہدری کی آر آئی یو جے(ورکرز) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

فواد چوہدری کی آر آئی یو جے(ورکرز) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس) اطلاعات و نشریات کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آر آئی یو جے(ورکرز) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

نو منتخب صدر آر آئی یو جے(ورکرز) مظہر اقبال کے نام اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونین کے نو منتخب عہدیداران ایک ایسے وقت میں منتخب ہوئے ہیں کہ جب صحافی برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ آر آئی یو جے(ورکرز) صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے جاندار اور موثر کردار ادا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔