Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں: رؤف حسن

فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں: رؤف حسن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ ہم بات چیت کرناچاہتےہیں، سیاست کےراستے ختم کردیں گےتوپھررابطوں کےدیگر آپشن استعمال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے ملک نہیں چلتے ہیں، ہم تنقید نہیں کررہے، ہم حقائق بیان کررہے ہیں، ہماری پارٹی میں جو گندے انڈے تھے ان کو نکال دیا ہے، جوگندے انڈےباقی رہ گئے وہ بھی جلدنکل جائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مولانا اور پی ٹی آئی کےدرمیان تمام مسائل حل ہوجائیں گے،حکومت کب تک گھٹن کا ماحول برقرار رکھے گی۔

رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری جیسے لوگ ٹاؤٹ ہیں ان کی کوئی اہمیت نہیں، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔