Thursday, March 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 25 فروری کو احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 25 فروری کو احتجاج کا اعلان

پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 25 فروری کو احتجاج کی کال دے دی۔صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا، صوبے بھر احتجاجی مظاہروں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔