دبئی (سب نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 242رنز کا ہدف بھارت نے 43اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بھارت کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کے بعد شبمن گل 46رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔شریاس ایئر 56رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آوٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 49اعشاریہ 4اوورز میں 241رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کو پہلا نقصان 41رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔
محمد رضوان 46 رنزبناکرآوٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4اور سلمان آغا 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 38اور حارث روف نے 8رنز بنائے۔
پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔