Monday, February 24, 2025
ہومپاکستانمغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات

مغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی پی ایس ) محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں اور بعض مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24فروری سے مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر میں 25فروری سے 2مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری ، بلوچستان میں 24فروری سے 26فروری تک بارش اور برفباری اور سندھ میں 25سے 26فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔