Monday, February 24, 2025
ہومپاکستانعظمی بخاری کا صوبائی ترجمانوں کو اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج

عظمی بخاری کا صوبائی ترجمانوں کو اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب کی طرح صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلا سال مکمل ہوگیا، مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتری ہیں، مسلم لیگ (ن)وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ خیالی پلا پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب نوازشریف کا دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کرسکی، مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنارہی ہیں، مریم نواز نے گڈگورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے، فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔