اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ہسپتال کی تعمیر کے 40 سال بعد بڑے پیمانے پر ہسپتال کی مرمت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا گیا۔
ہسپتال کی مرمت اور دیگر سہولیات میں بہتری کیلئے وفاقی حکومت نے 400 ملین کی گرانٹ منظور کرنے کے بعد 250 ملین کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔
وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ، سیکرٹری وزارت صحت ندیم محبوب کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے ہسپتال کی مرمت کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ابتدائی طور پر ہسپتال کی چھتوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے ۔
منصوبے پر تکمیل کا کنٹریکٹ وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) کو دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کی نگرانی میں سی ڈی اے پمز ہسپتال کی مرمت کے منصوبے کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کرے گا۔منصوبے میں ہسپتال کے وارڈ کی مرمت سمیت دیگر کام بھی مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کی تعمیر 1985 میں کی گئی تھی جس کے بعد بڑے پیمانے پر پہلی بار مرمت کا شروع کیا گیا ہے ۔ہسپتال میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔قبل ازیں ہسپتال کیلئے نئے سٹریچر ،ویل چیئرز ،مریضوں کے لواحقین کیلئے بینچ لگانے سمیت تمام دیگر سہولیات کو بہتر بنایا گیا تھا ۔
پمز ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔