Sunday, February 23, 2025
ہومکھیلچیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم میں کون کون کھیلے گا؟ ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے

چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم میں کون کون کھیلے گا؟ ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے

دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
وہیں پاکستان کے اسکواڈ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔
ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔