Sunday, February 23, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال کا سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس میں لاڑکانہ کی ساڑھے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے۔
ان کیسز میں بلوچستان سے 27، خیبرپختون خوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیوکیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نےملک بھر کے 8 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کی۔

رواں سال 15 سے 24 جنوری کے دوران جن 8 اضلاع سے سیوریج نمونے لیے گئے تھے اِن میں بلوچستان سے کیچ، سبی، بارکھان، کوئٹہ، گوادر جبکہ خیبر پختون خوا سے بنوں، ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

حکام پاکستان پولیو پروگرام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو وائرس کی موجودگی انسداد پولیو مہم کی اہمیت کو مزید اجا گر کرتی ہے والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔