بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے چینی بحریہ کی ” امن 2025 “کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے 6 سے 11 فروری تک ہونے والی ” امن 2025 ” کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔
بندرگاہ اور ساحل کی سرگرمیوں کے دوران ، چینی بحریہ کے جہازوں اور شریک ممالک کی بحری افواج نے مشاورت ، پیشہ ورانہ تبادلے ، جہاز وں کے دورے اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ مشترکہ بحری مشقوں کے دوران مختلف ممالک کی شریک افواج کے ساتھ مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو، ایئر ڈیفنس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اس مشق میں شرکت سے چینی بحریہ اور شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے ۔ چینی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کریں گی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔