Saturday, March 15, 2025
ہوماسلام آبادجسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔