Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزمیرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی

میرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کے لیے بانی سے بات کریں گے۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب نے ایک ہونا ہے، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟ کیا رکاوٹ ہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔