Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانسابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

کراچی،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعلی کی صاحبزادی نفیسہ شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل قائم علی شاہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ نے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے اور معالجین کی ٹیم گھر پر قائم علی شاہ کی نگہداشت کر رہی ہے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کے کیسز میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر شرجیل میمن اوردیگرکی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف (آج) منگل کو عدالت میں کیس کی سماعت ہونا تھی لیکن دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور وکیل نے بتایا کہ قائم علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔