اسلام آباد (سب نیوز)پاناما لیکس کے بعد ملک لیکس کی باز گشت،سینئر صحافی و تجزیہ کاشف رفیق نے انکشافات کر تے ہوئے بتایا کہ ملک ریاض حسین 190ملین پائونڈ کے مرکزی بینفشری اور عدالتی اور نیب مقدمات میں مفرور ہیں ، ملک ریاض کیخلاف کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں ، ملک ریاض کو سپریم کورٹ نے اربوں روپے کا جرمانہ کیا ہو ا ہے
ملک ریاض کیخلاف پاناما لیکس کی طرز پر ملک لیکس بھی آنے کو تیار ہیں ، ملک لیکس میں بہت سارے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے ، ملک ریاض نے خود اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 30سالوں میں جن جن لوگوں کو نوازا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں ۔ اگر ملک ریاض مرکزی بینفشری ہوتے ہوئے آزاد ہوں تو پھر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بھی اس کیس میں سزا دینا نہیں بنتی ۔