Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانوزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈہ پور اپنی رہائشگاہ پر لوگوں سے گھل مل گئے

وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈہ پور اپنی رہائشگاہ پر لوگوں سے گھل مل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے پہلے روز اپنی رہائشگاہ الاامین ہائوس میں لوگوں سے گھل مل گئے، انہوں نے موقع پر موجود لوگوں کے مسائل خود سنے اور بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے فوکل پرسن برائے ترقیاتی کمیٹی نواز خان ، خان ملوک خان ، فخر بلوچ عرف فخری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر مقامی قائدین بھی موقع پر موجود تھے ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ،صوبہ کی خوشحالی و ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو درپیش مسائل کو بھی حل کرینگے، صوبائی حکومت صوبہ بھر میں آبنوشی ، آبپاشی ، ذرائع آمد و رفت ، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں دن رات کام کررہی ہے، منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔