Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل میں شیخ رشید اورعمران خان بغل گیر ،بوسہ لیا

اڈیالہ جیل میں شیخ رشید اورعمران خان بغل گیر ،بوسہ لیا

راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس کی پیشی کے دوران آج پھر شیخ رشید احمد اورعمران خان کے بغل گیر ہوئے ،بوسہ لیا اور بہت دیر تک اُن سے سیاسی باتیں کیں ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ،اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ،شیخ رشید نے عمران خان کو بولا کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آپ کے حق میں آئے گا اور الله آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے گا ،لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔