اسلام آباد (آئی پی ایس )آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نیکہا ہیکہ پاکستانی چاول کو 2027 تک آذربائیجان میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے، پاکستانی تاجر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرآذربائیجان خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان لاہور میں ٹریڈ سینٹر قائم کریگا، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس بھی قائم کیا جائیگا، براہ راست پروازوں کے بعد باہمی تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
خضر فرہادوف نے پاکستانی تاجروں کو آذربائیجان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانیکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام پاکستانی قوم کے لیے محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے، ادویات، کھیلوں کا سامان، سرجیکل آلات، چمڑے کی مصنوعات آذربائیجان کی ضرورت پوری کرسکتی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھنا خوش آئند ہے۔