Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزکم جونگ ان کا پیوٹن کو خط، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کا اعلان

کم جونگ ان کا پیوٹن کو خط، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ(آئی پی ایس )شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو لکھے گئے خط میں روس کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سال نو پر اپنے پیغام میں کم جونگ ان نے صدر پیوٹن اور روسی فوجیوں سمیت تمام شہریوں کو نئے سال کی مبارک باد دی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے خواہش ظاہر کی کہ نئے سال 2025 کو اکیسویں صدی میں فتح کے پہلے سال کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا، جب روسی فوج اور عوام نو نازی ازم کو شکست دیں گے اور ایک عظیم فتح حاصل کریں گے۔ کم جونگ ان اور ولادیمیر پیوٹن نے جون میں سربراہی اجلاس میں باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں مسلح حملے کی صورت میں دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کا کہا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔