Thursday, December 26, 2024
ہومکامرسبرکس خاندان میں شراکت دار ممالک کی شمولیت برکس تعاون کی ایک نئی بلندی تک پہنچنے کی علامت ہے، چینی وزارت خارجہ

برکس خاندان میں شراکت دار ممالک کی شمولیت برکس تعاون کی ایک نئی بلندی تک پہنچنے کی علامت ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے برکس پارٹنر ممالک کی فہرست کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال برکس کی تاریخی توسیع کے بعد یہ برکس کے ترقیاتی عمل میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بیلاروس، بولیویا، کیوبا، قازقستان، ازبکستان اور یوگنڈا کا برکس شراکت دار بننا، برکس تعاون کی نئی بلندی تک پہنچنے کی علامت ہے۔برکس میکانزم کی نمائندگی، کشش اور اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور یہ روزبروز گلوبل ساؤتھ میں یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔