Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی مذاکراتی عمل تیز کرنے کیلئے علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت

عمران خان کی مذاکراتی عمل تیز کرنے کیلئے علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مذاکراتی عمل تیز کرنے کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حزب اختلاف سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن جماعتوں سے موثر رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد تحریک انصاف نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے وزیراعلی ہاس میں اہم بیٹھک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی عمل کے حوالے سے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کے رہنماں کو اعتماد میں لے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

اسپیکر ایاز صادق نے کل صبح ساڑھے 11 بجے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیموں کو اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔