Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزنو منتخب امریکی صدرٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی

نو منتخب امریکی صدرٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل پانامہ پر تنقید کی تھی کہ وہ پانامہ کینال کو استعمال کرنے کے لیے امریکی بحری جہازوں سے بہت زیادہ فیس وصول کرتا ہے۔ جس کے بعد ٹرمپ نے پانامہ کینال پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی جو کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ پاناما کی فیس غیر منصفانہ طور پر بہت زیادہ ہے۔ایک سابق امریکی صدر نے پانامہ کینال کے بارے میں ٹروتھ سوشل کے پلیٹ فارم پر پر دو طویل پوسٹس شئیر کیں۔ انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ امریکا نے نہر کو کس طرح بنایا اور فروخت کیا، اور اس کا آج امریکا کے تعلقات اور مالیات پر کیا اثر پڑتا ہے۔ ان کے خیال میں یہ امریکا کے لیے قومی سلامتی اور پیسہ دونوں کے لیے ایک بڑا سودا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر پانامہ ہمارے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو ہم پانامہ کینال کو واپس لے لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔