Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزکچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے ، کل حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا: شیخ وقاص اکرم

کچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے ، کل حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا: شیخ وقاص اکرم

پشاور(آئی پی ایس )مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس حوالے سے پہلی بیٹھک ہوگی، میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا، میٹنگ میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے اور کچھ ان کی سنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے تمام پوائنٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جا کر ڈسکس کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، سول نافرمانی تحریک بارے حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔