ٹیکسلا(آئی پی ایس )وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے پہلے آپ کو ٹی او آر طے کرنے ہیں، ایجنڈا سیٹ کرناہے، اس بعد بات آگے چل سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کے مطابق مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی
، یہ نہیں ہو سکتا پہلے آپ سول نافرمانی کی کال دیں، پھرکہیں 9 مئی میں ریلیف مل جائے، عدالتوں کے فیصلے اور نظام ہے، عدالتی سسٹم اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ مشیر قانون و انصاف نے کہا کہ اگرکوئی سمجھ رہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں ڈیل یا ڈھیل ملے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، مذاکرات میں کہیں نہیں لکھاکہ آپ کو عام معافی دی جائے گی، 9 مئی کے کیسز اپنے مطقی انجام کو پہنچیں گے، مذاکرات الگ چیز ہیں اور قانون کاحرکت میں آنا الگ چیز ہے۔