Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانسانحہ 9مئی ،ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان اڈیالہ جیل منتقل

سانحہ 9مئی ،ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی(آئی پی ایس )سانحہ 9مئی میں ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملٹری کورٹس سے سزائیں پانے والے دو مجرمان راجہ محمد احسان اور عمر فاروق کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق دونوں مجرموں کو ملٹری کورٹ سے 10 10 سال سزا سنائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزائیں پانے والے دیگر مجرموں کو مقامی اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔