Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانسول نافرمانی کی تحریک پرعمل ہو گا مگر حل مذاکرا ت ہیں، بیرسٹر گوہر

سول نافرمانی کی تحریک پرعمل ہو گا مگر حل مذاکرا ت ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے توقع ظاہر کی ہے کہ اتوار تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی بن جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا لیکن حل مذاکرات میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپیکر نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی حل ہیں۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ لطیف کھوسہ نے کہا ہے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔