اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف)مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ بانی سے ملاقات کانہ پیغام ہے نہ ایسی کوئی بات اب تک زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملاقات کا کوئی پیغام آیا تو سوچ سمجھ کر اور فائدہ نقصان دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ ملاقات کرنی بھی ہے یا نہیں۔