Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا، گورنر پنجاب

پنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا، گورنر پنجاب

لاہور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیٹی کمیٹی ہی کھیلتے رہے۔ اور ہم پر میڈیا میں تنقید ہوتی ہے کہ یہ چھوڑ دیں وہ چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساتھ نا دیتی تو 3ماہ بعد پھر انتخاب ہونا تھا۔ پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد محبت اور شوق کا نہیں بلکہ مجبوری کا تھا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جو باہر سے ہے وہی اندر سے بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ بڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنا فائدہ لیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔