Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزتین صوبوں کے گورنرز کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا:ذرائع

تین صوبوں کے گورنرز کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا:ذرائع

کراچی(آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختوانخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاس سندھ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ملکی صورتحال، مدارس رجسٹریشن بل، پاراچنار کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مدارس ملک کے تعلیمی نظام کا اہم حصہ ہیں، ان کی مزید بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔اس موقع پر تینوں گورنرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاراچنار کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تینوں گورنرز نے پاراچنار میں مستقل امن قائم کرنے کے لیے عمائدین اور جرگہ سے ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کرم امن معاملے میں گورنر سندھ کی کاوشوں پر اظہار تشکر کیا، جس پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ بین الصوبائی روابط سے اتحاد اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاراچنار مسئلے کے مستقل حل کیلیے گورنر سندھ کی جاری کاوشیں لائق تحسین ہیں، گورنر سندھ انیشیٹوز کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے قابل ستائش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔