راولپنڈی (آئی پی ایس )نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود، گنڈاپور سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی، عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
شہریار آفریدی، کنول شوذب ، شبیراعوان ، لطاسب ستی ، عمر تنویر بٹ ، تیمور مسعود ملک ، سعدعلی خان ، سکندر زیب ، فہد مسعود ، زوہیب آفریدی اور راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود، کنول شوذب، علی امین گنڈاپور کی طرف سے بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ اس درخواست پر اے ٹی سی جج کل سماعت کریں گے۔
نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈاپور سمیت مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔