Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومٹاپ سٹوریآئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈز کا ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈز کا ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق


کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بھی فارمولا طے پاگیا ہے، 2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے 2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے۔ 2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان بھارت کا فیوزن فارمولا اپلائی ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کو آئی سی سی سے باضابطہ منظوری دلائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔