Thursday, December 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزجعلی پراپرٹی ڈیڈ کا الزام، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف جوڈیشل کمیشن کو خط

جعلی پراپرٹی ڈیڈ کا الزام، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف جوڈیشل کمیشن کو خط


اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج اسلام آباد ہائیکورٹ نامزدگی کے خلاف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ علی زمان نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔
رکن جوڈیشل کمیشن خورشید بروچہ نے ہمایوں دلاورکو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی جج کیلئے نامزد کیا تھا۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ علی زمان نے خط میں لکھا کہ ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور پر پراپرٹی کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے ہمایوں دلاور کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور پر 2022 میں جعلی پراپرٹی ڈیڈ تیار کرنے کے الزامات ہیں، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔