Wednesday, December 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزنیب نے اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کرلیا

نیب نے اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:وفاقی کا بینہ کے 27 اگست کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو میں گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کی کل 238 آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی، انہوں نے یہ منظوری بطور پرنسپل اکا ؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی۔
ختم کی گئی آسامیوں میں گریڈ 19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 2، گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایک، گریڈ 17 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 58 اور گریڈ 16 کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 8 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
گریڈ 16 کی ڈیٹا کنٹرول سپروائزر کی 3، گریڈ 16 کی اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری کی 23گریڈ پندرہ کی ڈیٹا کنٹرول اسسٹنٹ کی ایک اور اسسٹنٹ کی بارہ پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔