Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزباغیوں کا بشارالاسد حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل اور جیلوں کو بند کرنے کا اعلان

باغیوں کا بشارالاسد حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل اور جیلوں کو بند کرنے کا اعلان

دمشق(آئی پی ایس )شام کے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ وہ بشارالاسد کی حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل کرکے بدنام زمانہ جیلوں کو بند کردیں گے۔ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائیں گے۔ ان کے گروپ کی موجودہ عبوری حکومت مارچ 2025 تک کام کرے گی۔

ابو محمد الجولانی نے کہا کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ ڈپو کو محفوظ بنانے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ باغی گروپ نے ان کیمیائی ہتھیاروں کو کسی بھی صورت میں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔